انجمن تاجران ظالمانہ ٹیکسیز کیخلاف تحریک کا آغاز کرئے گی، ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ہیں ، 24 جولائی کو تاجر برادری بھرپور احتجاج کرئے گی ۔ عمر نذیر کشمیری کی پریس کانفرنس۔
(پونچھ راولاکوٹ) انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر عمر نذیر کشمیری نے اضافی انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسیز کے نفاذ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے متنازعہ خطے میں پاکستان کی طرف سے لگائے گئے ٹیکسیز کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔
اس طرح کے ٹیکسوں کو ریاست جموں کشمیر کے تاجروں اور عوام پر لاگو کرنا ضالمانہ اقدام ہے اس ظالمانہ اقدام کو تاجر برادری مسترد کرتی ہے۔
مورخہ 24 جولائی کو راولاکوٹ کے تاجر اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کر کہ ٹیکسوں کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے ۔ تاجروں کی اس تحریک کو بتدریج پوری ریاست میں پھیلائیں گے۔
انھوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ 24 جولائی کے احتجاج کی کمپین کو تیز کریں اب سارے حقوق چھین کر لیے جاہیں گے ۔
2024-07-14