جموں کشمےرپےپلز نےشنل پارٹی کے سےکرےٹری جنرل واجد علی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری انفارمیشن الیاس کشمیری نے کہا ہے کہ
ایف سی کی پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں تعیناتی عوامی جمہوری حقوق کو بیرونی طاقت کے ذریعے ثبوتاڑ کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ایف سی کی اس موقع پر طعیناتی بیرونی حملہ ہے۔ 1947 میں بھی پاکستان نے حملہ کر کہ ریاست پر قبضہ بھی کیا اور ریاست کو تقسیم بھی کیا، عوام کو یہ سمجھنا ہو گا کہ قبضہ گیر کبھی بھی اپنے مقبوضہ علاقوں کے عوام کو ان کے بنیادی اور جائز حقوق نہیں دیتا اور اگر ان بنیادی اور جائز حقوق کی مانگ کی جاے تو پھر اس مانگ کا گلا گھونٹنے کے لیے قابض اپنی فورس اتار دیتا ہے۔ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کیساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ہم قابض کے اس اقدام کی مزمت کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بیرونی حملے کو بھرپور مزاحمت دیں۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ پی سی، ایف سی یا دیگر بیرونی فورس کو ریاست میں تعینات کرنے کو بیرونی حملہ تصور کیا جانے گا۔ یہ تصور عملی شکل دھار چکا ہے۔ جس کا جواب ریاستی عوام 11 مئی کو لاکھوں کی تعداد میں مظفرآباد اسمبلی کی طرف لانگ مارچ میں شامل ہو کر دیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ قابض کو وابض کی صف میں اور سہولت کاروں جو سہولت کار کی صف میں شامل عوام دشمن قوتیں سمجھا جائے تبھی یہ لڑائی جیتی جا سکتی
ہیے