پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ میں علماء کرام کا اہم ہنگامی اجلاس مورخہ 8اگست بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب مقامی ہوٹل میں زیر صدارت مولانا امین الحق منعقد ہوا ۔
اجلاس میں خطیب جامع مسجد باغ مولاناسید عطاء اللہ شاہ ،مولانا عبد المنان گوہر،مولانا احمد حسین ،مولانا محمد اشرف سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کے باغ میں فیسٹول کی آڑ میں بے حیائی مذہبی ومعاشرتی اقدار کی پامالی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔مذہب بیزارمنفی سر گرمیوں کو روکا جائے گا ، شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی مخلوط سرگرمیوں پر عوام کو سخت تشویش ہے۔
باغ انتظامیہ اور مقتدرادارے فحاشی کے فروغ میں سہولت کاری سے باز رہیں،علماء کرام کل جمعۃ المبارک کے خطبات میں منفی سرگرمیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ 10اگست بروز ہفتہ ضلع باغ کے تمام مکاتب فکر علماء کرام اور سول سوسائٹی کے ہر شعبہ ہائے زندگی نمائندہ افراد کا ایک اہم اجلاس مدرسہ تعلیم القران باغ میں صبح 10بجے منعقد ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ضلع بھر کے علماء کرام اور غیرت مند نوجوان طلباء یوتھ کے نمائندہ افراد وقت کی پابندی کرتے ہوئے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔
اجلاس میں انجمن تاجراں ،شہریان، سول سوسائٹی میڈیاتنظیموں طلباء تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت ہے۔