باغ : یوتھ فیسٹول کی پری لانچنگ سرمنی و یوم آزادی تقریب کے انعقادکا اعلان

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے باغ میں یوتھ فیسٹول کی پری لانچنگ سرمنی اور یوم آزادی تقریب کے انعقادکا اعلان کیا گیا ہے ۔

ا س سلسلے میں رکن ضلع کونسل و چیئرمین یوتھ فیسٹول ضلع باغ سردار نعیم فاروق نے میڈیا نمائنداگن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ 13اگست کو گیاری چوک میں ضلع کونسل باغ کی طرف سے باغ یوتھ فیسٹول کی پری لانچنگ سرمنی اور یوم آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں باغ کی تمام سول سوسائٹی،وکلاء انجمن تاجران،علماء،اسٹوڈنس تنظیموںسمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری شرکت کریں گے۔

اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا اور گیاری چوک ،سردار شمس بریج کو کمکموں سے سجایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ باغ کے تمام مکاتب فکر کے لوگ اس قومی نوعت کے پروگرام میں شامل ہو کر زندہ قوم ہونے کاثبوت دیں۔

انھوں کہا کہ باغ ہی نہیں بلکہ جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوتھ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اس کا پائیدار حل نکالنے کیلئے باغ یوتھ فیسٹول اہم کردار ادا کرے گا۔ 15ستمبر سے 21ستمبر تک جاری رہنے والے اس تاریخی فیسٹول کی پری لانچنگ سرمنی 13اگست کو باغ کے گیاری چوک میں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ باغ یوتھ فیسٹول جہاں نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد فراہم کرے گا وہاں ہی ان کو وطن سے محبت اور اپنی ثقافت اور کلچر سے بھی روشناس کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے