باغ یوم تجدید عہد کے موقع پر جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام

ملوث باغ یوم تجدید عہد کے موقع پر جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام
"نظریاتی جدوجہد اور ہمارا سماج ” تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بعد از تقریب کامریڈ محبوب کی قبر پر سرخ پرچم آویزاں کیا گیا ۔
تقریب میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کے وہ دوست جو اب جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں ہیں ان کی جدوجہد ایک کٹھن عہد میں جب رجعت بہت عروج پر تھی مستقل مزاجی سے ساری زندگی جدوجہد کر کہ باہیں بازو کے نظریات کی بنیادیں ڈالی ہیں۔
انقلاب کے ان بے لوث سپاہیوں نے تنظیم کی تعمیر کے اصولوں سمیت عوام کو منظم کرنے کی حکمت عملی کو واضح کرتے ہوئے جدوجہد کو ہم تک پہنچایا ہے اب ہمارا کام ہے کہ ہم فرزند زمین ہونے کے ناطے ناجائز قبضے کو نہ صرف چیلنج کریں بلکہ اس قبضے کی وجہ سے عوام کی زندگیوں پر پڑنے والے غلامی کے اور معاشی اثرات سے عوام کو آگاہی دیں ۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ دوستوں کی چھوڑی گئی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے زیادہ جذبے اور محنت سے عوام کی صفوں میں جانے کی ضرورت ہے۔
موجودہ عوامی تحریک سے طاقت کا توازن بدلا ہے اور عوام کے حق میں آیا ہے۔
طاقت کے توازن کا بدلاؤ سیاسی طور پر اقتدار کی عوام کو منتقلی کا باعث ثابت ہو گی۔ اقتدار پر عوام کا قبضہ ہی عوام کو باوقار اور با اختیار بنائے گا۔
احتجاج سے اختیار تک کی اس جدوجہد میں محنت کش طبقے کی نمائندہ تنظیم کی تعمیر سب سے اول اور بنیادی فریضہ ہے۔ انقلابیوں استادوں اور دوستوں نے انقلابی پارٹی کی تعمیر کا ہی درس دیا ہے۔
آج کے دن کی نسبت تمام جہد کاروں کی جدوجہد کو خراج اور لال سلام پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے