جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زہر اہتمام بانی چئیرمین بیرسٹر قربان علی کی برسی کے موقع پر اور دیگر تحریکی ساتھیوں جو ہم میں موجود نہ رہے یوم تجدید عہد پورے پاکستانی مقبوضہ کشمیر سمیت بیرون ممالک پروگرامات کا اہتمام کیا گیا۔ میرپور کے مقام پر بیرسٹر قربان علی کی قبر پر پاٹی جھنڈہ لہرانے کی تقریب شام 5 بجے منعقد کی گئی۔ اور 6 بجے الجبیر ہوٹل میرپور میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ برسی تقریب کے مہمان خصوصی بالاورستان نینشنل فرنٹ کے چئیرمین و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ناز خان ناجی تھے۔ جبکہ صدارت سابق چئرمین پارٹی ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے کی۔ مہمانوں میں پاکستان مزدور محاذ کے جنرل سکریٹری چوھدری شوکت علی۔ اور عوامی ورکرز پارٹی کے راہنماء کامریڈ جمیل بھٹی نے شرکت کی۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سکریٹری جنرل واجد علی ایڈووکٹ نے پروگرام کو اوپن کیا۔ برطانیہ برانچ سے کامریڈ عزیز خان۔ خالد بوستان۔ کامریڈ صنم افسر نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ قائم مقام چئیرمین پی این پی کامریڈ اسلم وطنوف نے ترانہ پیش کیا اور بیرسٹر قربان علی کی نظریاتی تحریروں کو موضوع بحث بنایا۔ یاد رہے بیرسٹر قربان علی نے سینکڑوں مضامین کتابچوں کی شکل میں بطور پارٹی لٹریچر تحریر کیں۔ جبکہ 13 کتب ریاست جموں کشمیر کی تاریخی اور سیاسی ارتقاء نیز انقلابی پارٹی کی تشکیل اور خطے کی دیگر تحریکوں پر تحریر کیں۔ جو پارٹی کا عظیم اثاثہ ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹی کے سابق سکریٹری جنرل آفتاب احمد اور دیگر انقلابی دوستوں کی جدوجہد کو بھی موضوع بنایا گیا۔ پروگرام کی ابتداء اور اختتام انقلابی ترانوں سے کیا گیا
2024-07-10