بلوچ راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) کی تیاریاں عروج پر،کارنر میٹنگز و آگاہی مہم جاری

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرمیں 28 جولائی کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ راجی مچی کے سلسلے میں کراچی سمیت بلوچستان بھر میں آگاہی مہم کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے اور تیاریاں عروج پر ہیں۔

بلوچستان سمیت کراچی وکوہ سلیمان میں بلوچ راجی مچی کی تیاریوں کے سلسلے میں کارنر میٹنگز اور آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ضمن میں جھالاوان ریجن کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز منعقد ہوئے، جس میں بالخصوص خضدار، نال اور سوراب میں بلوچ راجی مچی کی سرگرمیوں کارنر میٹنگز، وال چاکنگ اور موبلائزیشن کیلئے ٹیم تشکیل دیئے گئے۔

دوسری طرف بلوچ یکجہتی کمیٹی حب ریجن نے بروز اتوار گڈانی میں ایک آگاہی تقریب رکھا۔ جس میں دوستوں نے بلوچ راجی مچی اور بلوچ یکجہتی کے لیے گڈانی کے عوام سے ملاقاتیں کی۔ اس کے ساتھ ساتھ گڈانی کے مین بازار میں ایک پرامن پیدل مارچ کیا جس میں 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ راجی مچی میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں گڈانی کے مختلف جگہوں پر وال چاکنگ کیا گیا۔

‏‪

اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز منعقد کیئے گئے جس میں راجی مچی کے حوالے سے لوگوں کی آگاہی فراہم کی گئی اور شرکت کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچ نسل کشی کے خلاف 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ راجی مچی کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کو ہر طرح کی مدد و تعاون، خصوصاً مالی تعاون کی اشد ضرورت ہوگی۔ بحیثیت انسان اور بلوچ، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بلوچ نسل کشی کے خلاف اس تحریک میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے بلوچستان سمیت دنیا بھر میں مقیم بلوچ قوم سے گزارش ہے کہ “بلوچ راجی مچی” میں اپنا کردار ادا کرنے اور مدد و تعاون کے لیے مرکزی قیادت سے رابطہ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے