بنوں میں نہتے عوام کی پرامن ریلی پر وحشیانہ تشدد کی مزمت کرتے ہیں۔گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ

گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے آرگنائز ر شبیرمایارنے کہا ہے کہ ہم بنوں میں امن کے لئے نکلنے والے نہتے عوام کی پرامن جدوجہد پر وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔
اندھا دھند قتل عام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس بہیمانہ عمل کے ذمہ داراوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں میڈیا کی مجرمانہ خاموشی شرمناک عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مظلوم بلوچ،پشتون اقوام کی ریاستی فورسز سرئے عام نسل کشی کر رہی ہے،اپنے پیاروں کی بازیابی اور حق حاکمیت کی جہد میں انھیں سرئے قتل کیا جا رہا ہے،پاکستان میں بسے اقوام کو ان کے لیے آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے،اگر ہم اسی طرح کاخاموش رہے تو یہ لٹکتی تلوار کل ہمارے سر پر منڈلائے گی۔ہم اس سخت لمحات میں اپنے پشتون و بلوچ بھائیوں کے ساتھ کھڑئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے