مظفرآباد (کاشگل نیوز) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی میزبانی میں آزاد کشمیر کی تمام طلبہ تنظیمات کی کانفرنس کا انعقاد آج مورخہ 13 جولائی کو مظفراباد میں ہوا۔ اجلاس کا دورانیہ چار گھنٹے رہا جس میں آزاد کشمیر میں طلبا۶ یونین پر پابندی اور طلبہ مسائل پر تفصیلا تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جے کے پی ایس ایف، جے ک ایس ایل ایف، جے کے این ایس ایف ونگ، جے کے این ایس ایف مارکسسٹ، پی وائی اے، جے کے پی ایس او، ائی ایس ایف، ایم ایس ایف این، ایم ایس ایف، جے کے ایم ائی، آئی جے ٹی، اے ٹی ائی، یو کے این ایس او اور این سی این کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔
باہمی مشاورت سے جموں کشمیر طلبہ ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور ہر تنظیم کے دو ممبران ،ممبر طلبہ ایکشن کمیٹی نامزد کیے گئے جن کے نام بزیل ہیں اسرار یوسف، فوزیب خان، صہیب جاوید، راجہ دانش، صمد شکیل، اظہر رشید، راجہ دلاور، علی شمریز، ارباز خان، عبدالرحمن انقلابی، وصی طائر، مجتبی بانڈے،صہیب حنیف خلیل بابر، حامد مقبول ،باسط ارشاد باغی، حمزہ میر، احمد مقبول، محمد افسر خان مغل، عاقب خان، اسامہ ممتاز، فیاض کشمیری، راجہ احسن خورشید، وقاص احمد، سید احمد علی، حمزہ سلیم کیانی۔
تفصیلی مشاورت کے بعد جموں کشمیر طلبہ ایکشن کمیٹی کا 11 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ طے کیا گیا جس کے حل تک طلبہ ایکشن کمیٹی جدوجہد جاری رکھے گی۔
1) حکومت آزاد کشمیر فل فور طلبہ یونین الیکشن شیڈیول کا اعلان کرے۔
2) آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی اداروں میں مطالعہ جموں کشمیر کو نصاب میں شامل کیا جائے۔
3) پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کو تعلیمی وظیفے فراہم کیے جائیں اور کوٹا کی شرح میں اضافہ کیا جائے۔
4) آزاد کشمیر کے کل بجٹ کا 10 فیصد حصہ تعلیم کے لیے مختص کیا جائے۔
5) جامعات میں ڈسپلن کمیٹی کے نام پر طلبہ کے آزادی رائے پر قدغنوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔
6) آزاد کشمیر کی تمام جامعات میں طلبہ کی تعداد کے مطابق ہاسٹل فراہم کیے جائیں۔
7) جامعات کے اندر حراسمنٹ کی بڑھتی ہوئی شرح کی روک تھام کے لیے طلبہ نمائندگان کو شامل کرتے ہوئے کمیٹیز تشکیل دی جائیں۔
8) جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نصاب کا تعین کیا جائے۔
9) آزاد کشمیر کی تعلیمی نظام سے سمسٹر سسٹم کا فلفور خاتمہ کیا جائے۔
10) تمام بے روزگار نوجوانوں کو رجسٹر کرتے ہوئے بے روزگاری الاؤنس دیا جائے۔
11) جامعات میں بوگس انکوائری کمیٹیز کا فلفور خاتمہ کیا جاۓ۔
جموں کشمیر طلبہ ایکشن کمیٹی حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو فلفور تسلیم کیا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ طلبہ ایکشن کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں طلبہ برادری پوری قوت کے ساتھ اپنے وجود کا اظہار کرے
2024-07-14