باغ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام مزدور محاذ کا انجنئیرنگ ورکرز ضلعی کونسل سیشن منعقد کیا گیا،
کونسل سیشن کے پہلے سیشن میں انجنیرنگ ورکرز کی ضلعی کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔
صدر۔ نبیل کشمیری
سیکرٹری۔ محمد زبیر
آرگنائزر۔ آفاق احمد
سیکرٹری مالیات۔ عظمت حسین۔
سیکرٹری نشرواشاعت۔ ذیشان شانی منتخب ہوئے ۔
دوسرئے سیشن میں "موجودہ جاری عوامی تحریک کی حاصلات اور مستقبل کا سفر” موضوع زیرِ بحث آیا موضوع پر دوستوں نے تفصیلی اور جامع گفتگو رکھی جو ایک بحث کی صورت اختیار کر گئی جس میں شہریوں اور ریاست کے حقوق و فرائض زیرِ بحث آئے ان حقوق و فرائض کو لیکر ریاست کے عوام دشمن کردار اور استحصالی قوانین کو موجودہ حالات کے تناظر میں پرکھا گیا، جس پر اجتماعی طور پر یہ موقف سامنے آیا کہ جب قوانین عوام دشمنی اور عوامی استحصال کا باعث بن جاہیں تو انھیں بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ ایسے قوانین بنائے جا سکیں جو عوام دوست اور عوامی تحفظ کا باعث ہوں۔ مروجہ نظام میں قوانین کو بدلنے کے لیے لازم ہے کہ نظام کو بدلا جائے ، طرز سیاست کو بدلا جائے جس کا واحد راستہ عوامی جدوجہد ہے۔ جس کے لیے عوام کا متحد و منظم ہونا اور تبدیلی کی ضرورتوں کو سمجھنا ضروری ہے ۔
شہدائے تحریک کو خراج پیش کرتے ہوئے تحریکی گرفتار دوستوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
27 مئی کے عوامی احتجاج میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیے کمپین جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا ۔
2024-05-24