جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے افغانستان سے متعصل علاقہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں منگل کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسزایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

عسکری حکام کے دعوے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کے بعد فوجی جوانوں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، اور ایف سی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نعمان ہلاک جب کہ حوالدار نبی اللہ زخمی ہوئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے