جے کے پی این پی 18 اور 19 جولائی ضلعی اسٹڈی سرکل ، بعنوان”بلوچ قومی تحریک کے خدو خال اور حالیہ ریاستی جبر” کا انعقاد کرے گا

ضلعی سیکرٹری جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ و پختون عوام پر جبر وضلعی سیکرٹری جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ و پختون عوام پر جبر و تشدد کی مزمت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مورخہ 18 جولائی بروز جمعرات ورکرز اسٹڈی سرکل اور مورخہ 19 جولائی بروز جمعہ ضلعی اسٹڈی سرکل ، بعنوان

*"بلوچ قومی تحریک کے خدو خال اور حالیہ ریاستی جبر”*

منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ان دونوں اسٹڈی سرکلز میں محکوم اقوام پر ہونے والے ریاستی جبر و تشدد پر ریاست جموں کشمیر کے پاکستانی زیرِ قبضہ خطے سمیت پاکستان کے باہیں بازو کے فرائض اور موجودہ کردار کو بھی زیرِ بحث لایا جائے گا ۔ محکوم اقوام کی جدوجہد کا اشتراک موجودہ وقت میں اس ریجن کا بہت اہم سوال ہے جس پر ترقی پسند اور آزادی پسند قوتوں کیساتھ ایک مباحثے کا آغاز جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ سے کرئے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے