راولپنڈی:مقتولہ حفضہ کے قتل میں نامزد سفاک ملزم عبدالواحد کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج


ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک بنجوسہ سے تعلق رکھنے والی مقتولہ حفضہ کے قتل میں نامزد سفاک ملزم عبدالواحد کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی
مستغیث کی طرف سے مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان جبار کاشر ایڈووکیٹ نے کی واقعات کے مطابق بنجوسہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 22سالہ لڑکی حفصہ کو مالک مکان ملزم عبدالواحد کی جانب سے بجلی، گیس کے بلوں کے لین دین پر تلخ کلامی پر قینچی کے وار جان سے مارنے کا الزام ہے ۔
واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ پیرودہائی میں درج کیا گیا تھا،پیرودہائی پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم عبدالواحد کو گرفتار کیا،تھامقتولہ ڈھوک نجو ملزم کے مکان میں کرایہ دار رہائش پذیر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے