روس کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں: پوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر روس کی آزادی اور ریاست کو خطرہ ہوا، تو وہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

صدر پوٹن کا بدھ کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ امریکہ ایسے اقدامات سے گریز کرے گا جس سے جوہری تنازع شروع ہو۔

پوٹن کا یہ بیان ملک میں اس ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل آیا ہے۔ انتخابات سے قبل توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مزید چھ برس کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔

روسی ریاستی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویو میں پوٹن نے صدر بائیڈن سے متعلق کہا کہ وہ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں اور جانتے ہیں کہ تنازع کو بڑھانے کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دنیا جوہری تنازع کی جانب بڑھ رہی ہے۔ البتہ روس کی افواج جوہری جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے