گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں رہنمائوں کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ، بلتستان ڈویژن کے آرگنائزر محمد علی دلشاد ، شیخ ذولفقار انصاری، شیخ فدا ذیشان، مزدور رہنما اخوند غلام محمد،آغا رضا، سعد بلتستانی،احمد تربی، احسان علی،حسنین اور دیگر لوگوں پر اپنے حقوقِ کی بات کرنے پر مقدمہ بنانے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت یہاں کے باشندوں کی جدوجہد سے خوف زدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حق کی آواز کو بندوق کی نوک سے دبایا نہیں جاسکتا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ اس ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو بلوچستان بنانے کی کوشش خطے کی آمن و سلامتی کو سبوتاژ کرنے کی وجہ بن سکتی ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور غیر ضروری مہم جوئی سے اجتناب کرے یہی عظیم تر مفاد میں ہے۔