زرنوش کی جبری گمشدگی کے خلاف کل اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

زرنوش نسیم کی جبری گمشدگی کے خلاف 23 اگست 2024 کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
یاد رہے زرنوش نسیم کے والد راجہ نسیم کو باغ انتظامیہ نے 5 دن کا وقت دیا تھا کہ زرنوش کو بازیاب کر لیا جائے گا لیکن دس دن گزرنے کے باوجود تا حال زرنوش نسیم کی کوئی خبر نہیں مل سکی ہے۔

پاکستان کے شہر اسلام آباد راولپنڈی میں مقیم جموں کشمیر کی کمیونٹی کل بروز جمعہ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرئے گی جبکہ ریاست بھر میں احتجاجی تحریک چلانے پر غور حوض کیا جا رہا ہے۔ پر امن شہری کو اس طرح جبری لا پتہ کرنے کے خلاف عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگ مختلف پہلوؤں سے اپنے جزبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ جلد یہ جذبات مجتمع ہو کر تحریک کی شکل میں پھوٹیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے