کاشگل رپورٹ
پاکستانی فوجی کنسٹرکشن کمپنی(ایف ڈبلیو او)جو گلگت بلتستان،مقبوضہ کشمیر،بلوچستان سمیت سندھ میں سٹرکوں و دیگر ٹھیکے لیتی ہے،ما سوائے خزانہ خالی کرنے کے انکے عملی کام زمینی حقائق کے مطابق زیرو ہیں۔
جس طرح گلگت بلتستان،و مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فوج نہ صرف زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے دوسری جانب فوجی تعمیراتی کمپنی کربوں روپے لے کر سڑکیں بنانے میں ناکام ہو چکی ہے،ذرائع کے مطابق بجٹ کا تیس فیصد بھی ایف ڈبلیواو سٹرکو ں کی تعمیر میں استعمال نہیں کرتی بلکہ یہ پیسہ مکمل طور پر جنرلوں اور کرنلوں کے اکاؤنٹ میں چلا جاتا ہے۔
گزشتہ روزچترال وادی پرسن میں لینڈ سلائیڈ، کا واقع پیش آیا،خوش نصیبی سے کوجانی نقصان نہیں ہوا مگر ان سٹرکوں میں ایسے واقعات کی وجہ سے سینکڑوں لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پرسن سطح سمندر سے 9000 فٹ کی بلندی پر شاندار خوبصورتی کا حامل ہے۔ ایک خطرناک پہاڑی سڑک کے ذریعے قابل رسائی، جسے ایک بار بی بی سی ورلڈ نے دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک راستہ قرار دیا تھا، پرسن ویلی کو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔
اسی سڑک کو بنانے کے لیے پاکستانی فوج کی عسکری کنسٹرکشن کمپنی ایف ڈبلؤاو نے کروڑں کا بجٹ حاصل کیا مگر بظاہر اس پر صرف چند لاکھوں کا کام ہوا ہے۔فوج تو احتساب سے بالا ہے۔