شمالی وزیرستان، کیپٹن سمیت 3اہلکار ھلاک 10 زخمی ، ٹانک سے 3 اہلکار اغوا

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب پاکستانی فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ابتدائی اطلاعات کےمطابق کیپٹن سمیت 3 اہلکار ہلاک جبکہ 10 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ٹانک سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے ٹانک سے ایف سی کے 3 اہلکاروں کو شنا خت کرنے کے بعد اغوا کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق ایف سی کے لانس نائیک خالد گل ، نائک امتیاز اور سپاہی شمس الدین پوسٹ سور کمر سے ٹانک بازار جا رہے تھے۔

راستے میں کوٹ اعظم اور کوٹ قلعہ کے درمیان نامعلوم مسلح افراد جوکہ ناکہ بندی کر رکھی تھی نے گاڑی کے چیکینگ کے دوران تینوں سے اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ برآمد کرنے کے بعد انھیں اغوا کرکے لے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے