پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے علاقے عباس پور میں شدید طوفانی بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں۔
شدید بارش و طوفان سے عباس پور کھلی در من کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔سڑک مکمل طور پر بندہیں۔
طافانی بارشوں اور سڑکوں کی تباہی سے عوام اور سرکاری ملازمین پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ خالصہ نمجر رنگڑ نالا نے مکمل تباہی مچا دی ہے۔جس سے ٹرانسپورٹ مکمل بند ہوگئی ہے۔
عوامی حلقوں نے مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئے محکمہ شاہرات ضلع انتظامیہ عباس پور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے اور روڈ کو بحال کرانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرے۔