پاکستانی زیر قبضہ جموں کشمیر میں عوامی لہر میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے،عوام کو حراساں کرنے کے لیے پاکستانی ھکومت نے ایف سی سمیت دیگر فورسز کی تعیناتی شروع کر دی ہے،واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی فوج کی ریگولر آرمی بڑی تعداد میں موجود ہے۔
راولاکوٹ، عوامی ایکشن کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد چھ مئی کو فرنٹئیر کانسٹیبلری اور پنجاب کانسٹیبلری کو طلب کیے جانے کے خلاف ریاست گیر احتجاج کی کال دے دی، 11 مئی کی ہڑتال طویل شٹر ڈاون و پہیہ جام میں تبدیل ہو سکتی ہے، ایکشن کمیٹی کا اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں ا عوام کو گھروں میں راشن کا پہلے سے انتظام کرنے کا کہا گیا ہے۔
2024-05-05