عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈوکیٹ، سمیت اعلیٰ قیادت کا نام شیڈول فور میں شامل کیا گیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈوکیٹ، وائس چیئرمین جاوید نمبردار، مسعودالرحمان، ترجمان کوثر حسین، راجہ ناصر سمیت اعلیٰ قیادت کا نام شیڈول فور میں شامل کیا گیا۔

گلگت(نمائندہ کاشگل) ریاست گلگت بلتستان کے عوام کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی، پرامن طریقے سے بنیادی حقوق کے لئے تحریک چلانے والے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت معروف قانون دادن و چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان احسان علی ایڈوکیٹ، وائس چیئرمین جاوید نمبردار، مسعودالرحمٰن، ترجمان کوثر حسین، سابق سرپرست سپریم کونسل ناصر علی ، صحافی دانش و دیگر کے نام کو شیڈول فور میں ڈال دیا گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے پلیٹ فارم سے کامیاب تحریک چلانے والوں کو ایک بار پھر انتقامی کاروائی کے ذریعے ریاست نے متنازعہ خطے کے عوام کو کالے قوانین کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جس پر عوامی حلقوں نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے