عوامی حقوق مارچ کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جنوبی باغ میں میٹنگز

ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن عابد شاہین اور ممبر عوامی ایکشن کمیٹی باغ عمر عباسی کا شہید آباد اور بڑی باڑی جنوبی باغ کا دورہ، تحریکی ساتھیوں سے لانگ مارچ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت، 11 مئی کو جنوبی باغ سے عوامی حقوق مارچ میں بھرپور شرکت کا عزم۔
جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی جنوبی باغ کی شہید آباد اور بڑی باڑی میں میٹنگز عوامی حقوق مارچ کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں منقعدہ میٹنگز میں عوام علاقہ بالخصوص نوجوانوں نے عوامی حقوق مارچ کی تیاریوں اور مارچ میں عوامی شرکت پر روشنی ڈالی،عوامی ایکشن کمیٹی جنوبی باغ کے رہنما اظہر رشید نے کہا کہ جنوبی باغ سے نوجوان عوامی حقوق مارچ کے لیے پرجوش ہیں جنوبی باغ سے عوام بھرپور انداز میں 11مئ کو نکلیں گے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق اور وسائل پر اختیار کے لیے منظم ہوں کیونکہ قبضہ گیر کبھی بھی نوآبادیاتی جبر میں محکوموں کو ان کے وسائل پر اختیار نہیں دیتے بلکہ وہ وسائل کی کھلم کھلا لوٹ گھسوٹ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 11 ماہ سے جاری تحریک کے باوجود عوامی تحریک کے جائز مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی ، اس کے باوجود کہ عوام کا یہ مطالبہ ہے کہ ہماری ریاست سے پیدا ہونے والی بجلی ہمیں پروڈیکشن کاسٹ پر دو یہ ہمارا حق ہے ۔ لیکن 2.59 میں پیدا ہونے والی بجلی 35 سے 50 روپے فی یونٹ عوام کو فروخت کی جاتی ہے ۔ ایسی ناانصافیوں کو اب عوام ماننے سے انکار کر چکے ہیں۔ 11مئ کو عوام کی طرف سے گماشتہ اور سہولت کار حکمرانوں کو یہ پیغام ہے کہ”حقوق دو۔۔یا اسمبلی چھوڑ دو”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے