فوج نے کشمیرمیں پانچ پاکستانی دہشت گرد مار دیے،آپریشن جاری

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں سیکورٹی فورسز کی ایک بڑی کارروائی دیکھنے کو ملی ۔ وادی سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کرچکی ہندوستانی فوج نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر خفیہ معلومات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کی۔ اس دوران پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس آپریشن کو انجام دیتے ہوئے 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ یہ جانکاری فوج نے دی ہے۔ بتایا گیا کہ یہ انکاؤنٹر کولگام میں دو مقامات پر ہوا، جس میں فوج کو بڑی کامیابی ملی۔

حکام نے بتایا کہ کولگام کے فریسال چنی گام علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع شروع کئے جانے کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ انکاونٹر میں اب تک پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ انکاونٹر کی جگہ کی ڈرون فوٹیج میں چار لاشیں پڑی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔ تاہم ابھی تک لاشیں برآمد نہیں ہوسکی ہیں کیونکہ گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے