لاہور: خفیہ ادارے کا ریٹائرڈ فائرنگ سے ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اپنی کمپنی کے مالک، حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم کوہلاک کردیا جب کہ پولیس نے ملزم گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

وردات تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں گلبرگ مین مارکیٹ میں کی گئی۔

کمپنی مالک غلام رسول کو اپنی سکیورٹی کمپنی کے ملازم گارڈ مدنی جلیل نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دفتر کی پارکنگ میں پہنچا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا گیا کہ ملزم نے سیکیورٹی کے لیے دی گئی بندوق مالک کے سینے پر رکھ کر گولی چلائی۔

لاہور پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ تاحال واردات کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے