مارچ 5کو پاکستانی زیرِ انتظام جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں ”یومِ مزاحمت“ کے طور پر منایا جاۓ گا

14 فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جاۓ گا۔
05 مارچ 2024 پاکستانی زیرِ انتظام جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں ”یومِ مزاحمت“ کے طور پر منایا جاۓ گا
اس ضمن میں تمام چھوٹے بڑۓ شہروں میں احتجاجی ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا جاۓ گا جن میں تحریک کے

اگلے مراحلے کا اعلان کیا جاۓ گا

جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی
آٹے پر سبسڈی،بجلی کے پیداواری لاگت پر حصول،حکمرانوں اور اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے تک نا قابلِ مصالحت جدوجہد جاری رہے گی
تمام مطالبات کے حصول تک بجلی بلات کا باٸیکاٹ اور احتجاجی دھرنے جاری رکھیں گے


جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس 13 .14 فروری بمقام راولاکوٹ منعقد ہوا۔اجلاس میں تحریک کی موجودہ صورتحال، حکومت کے ساتھ مزاکراتی عمل اور مستقبل کے لاٸحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گٸی۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ
01.جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ضلع،تحصیل اور وارڈ کی سطح پر منظم کیا جاۓ گا اور ڈویژنل سطح ہر مشاوراتی کمیٹیاں تشکیل دی جاٸیں گیں۔ مشاوراتی کمیٹیوں کی تجاویز کو جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاسوں میں زیرِ غور لایا جاۓ گا۔ تا کہ عوام کی اکثریت کو فیصلہ سازی میں شریک کیا جا سکے۔
02.جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کبھی ٹارگٹیڈ سبسڈی کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی آٸندہ کی جاۓ گی۔اس لیے عوام کسی سازش یا ابہام کا شکار نہ ہوں۔
03.تحریک کے اگلے مراحلے کے اعلان سے قبل 14 فروری سے عوامی رابطہ مہم کا بھر پور آغاز کر دیا گیا ہے جو 04 مارچ تک جاری رہے گی۔
04.پانچ 05 مارچ 2024 پاکستانی زیرِ انتظام جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں ”یومِ مزاحمت“کے طور پر منایا جاۓ گا اور تمام چھوٹے بڑۓ شہروں میں احتجاجی ریلیاں، اور اجتماعات منعقد ہوں گے۔جن میں جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زمہ داران آٸندہ کے لاٸحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
05.جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آٹے پر سبسڈی کے حصول،پیداواری لاگت پر بجلی کے حصول،حکمران طبقے اور اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے تک نا قابلِ مصالحت جدوجہد جاری رکھے گی۔
06۔جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ریاستی عوام کے بھر پور اعتماد پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ اس بات کی یقین دھانی کرواتی ہے کہ جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کے احساسات اور جذبات کے مغاٸر کوٸی بھی اقدام نہیں کرۓ گی۔
07۔جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 05 فروری یومِ عوامی حقوق کے موقع پر عوام الناس بالخصوص تاجر برادری،ٹرانسپوٹران،طلبہ، وکلا،علما سیاسی کارکنان کی استقامت،جرات اور بہادری کا نیا باب رقم کرنے پر دل کی عمیق گہراٸیوں سے خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہے۔
08۔گزشتہ 9 ماہ کی تحریک کے دوران ریاست کے دیرینہ قومی و عوامی مساٸل کے حوالے سے ہونے والی تمام تر کامیابیوں بالخصوص گندم کی قیمت بڑھنے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ ہونا،بجلی بلات کا پرانے ریٹس پر برقرار رہنا،ریاست کو حکومت پاکستان سے بجلی پر جی ایس ٹی کے حصول،pta لاٸسنس فیس کے حصول،نیلم جہلم ہاٸیڈرو پاور پراجیکٹ اور منگلا ڈیم ہاٸیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاٸدوں پر پیش رفت،نیپرا سے چھٹکارۓ ،رٹھوعہ ہریام پُل کی تعمیر سمیت دیگر قومی اہداف کے حصول پر جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کو کریڈٹ دیتے ہوۓ تحریک کیساتھ مزید منظم بنیادوں پر وابستگی قاٸم رکھنے کی امید کرتی یے۔
09۔ 05 فروری یومِ عوامی حقوق کے موقع پر اوور سیز جموں کشمیر کے عوام کی جانب سے بیرون ممالک میں بھر پور احتجاج کرنے پر جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بیرون دنیا میں مقیم ریاستی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
10۔جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ تمام مطالبات کے حصول تک بجلی بلات کا باٸیکاٹ اور احتجاجی دھرنے جاری رکھیں۔
منجانب: جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی(JK JAAC)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے