مردان: مسلح افراد کا حملہ ایس پی ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی

پشاور: مردان میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس کے ایس پی اعجاز خان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مردان کے علاقے زڑہ متہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے