مقبوضہ جموں کشمیر:عباس پور عوامی ایکشن کمیٹی یوتھ کی کال پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ٹیوٹا ہائی ایس ٹیکسی کار ایسوسی ایشن اج رات 12 بجے کے بعد مکمل طور پر یونین کونسل کی گاڑیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا مکمل ہڑتال ہوگی 23 اگست 2024 سے لے کر 26 اگست 202 تک مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چلے گی کاریں اور ٹیکسیاں بھی مکمل طور پر بند ہوں گی جو بھی ہڑتال کے دوران گاڑیاں چلائے گا وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ٹیوٹا ہائی ایس کہ صدر سردار بابر کبیر چغتائی کار اسوسی ٹیکسی کار اسوسییشن کہ صدر سید سجاد شاہ گیلانی نیا عباس پور میڈیا سینٹر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی یوتھ کا احتجاجی دھرنا 56 میں روز داخل ہو چکا حکومت ارباب اختیار ضلعی انتظامیہ عباس پور انتظامیہ ہمارے مطالبات کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے اور ہمارے احتجاج کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
ہمارا انتہائی پر امن احتجاج 56 روز میں داخل ہو چکا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے یوتھ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر اف ڈیمانڈ کو منظور نہیں کیا جاتا ہمارا پرامن ااحتجاج احتجاجی دھرنا جاری رہے گا اور یونین کونسل مکمل طور پر بند رہے گی ہڑتال ہوگی ارباب اختیار حکومت ازاد جموں کشمیر وزیراعظم از خود نوٹس لیں اور مطالبات منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کریں۔