مقبوضہ جموں کشمیر:انتظامیہ کی پشت پناہی میں باغ میں چوری ڈکیتی کا بازار گرم

شرقی حلقہ، نذر پور میں پے در پے چور ڈکیتی کی وارداتیں،باغ پولیس تین ماہ گزرنے کے باوجود چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، عینی شاہد مزدور اور مستعغیث کوبھی پولیس تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ تنگ آ چکے ہیں پولیس کی یقین دہانیوں پر مزید 10 دن کا وقت دیتے ہیں کہ ملزمان کو گرفتار کرے ورنہ آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران چھتر کے صدر سردار سفیر انجم، پیپلز پارٹی کے سردار آصف، پرنسپل ریٹائرڈ جاوید انجم، لوکل کونسلر راشد کشمیری، محمد ایاز اور دیگر نے پریس کلب باغ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس تین ماہ کی تفتیش کے دوران بے گناہ لوگوں کو شامل تفتیش کرتی رہی لیکن کہیں بھی اصل ملزماں تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکی گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن نذر پور میں مختلف وارداتوں جن میں چوری، آگ لگانے کے واقعات، گاڑیوں کے پرزہ جات کی
چوری شامل ہیں کی گی اور باغ پولیس کے پاس عوام علاقہ نے پہ درپہ تین ایف آء آر بھی درج کروائی جبکہ کی درخواست بھی معمولی واقعات کی دی گی لیکن اس وقت تک پولیس کی کارکردگی صفر ہے،انہوں نے کہا کہ باغ پولیس نے دس دن کا مزید وقت مانگا کہ ہم چوروں کو گرفتار کر لیں گے باغ پولیس سوشل پروگرامات کے ساتھ چوری کی وارداتوں پر بھی توجہ دے اس سے قبل ساہلیاں ملدیالاں میں لاکھوں مالیت کی چوریاں ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک سراغ نہیں لگ سکا۔

اسطرح شیر پور کے اندر بھی چوروں کا سراغ ممکن نہ ہو سکا بلکہ چوروں کی نشان دہی کرنے والے مزدور جس کا تعلق پاکستان سے تھا اسے بھی زود کوب کر کے بھگا دیا گیا حالانکہ اس نے ڈی ایس پی باغ کے پاس بیان حلفی بھی دیا تھا پولیس اس سارے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے اصل صورتحال سامنے لائے بصورت دیگر یکم ستمبر کو عوام علاقہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ باغ کے دونوں وزراء باغ کے حالات پر توجہ دیں اور رحم کریں باغ کے حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں جو کہ پریشان کن بات ہے لوگو کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی زمہ داری میں شامل ہے لیکن یہاں لوگ بے سروسامانی کے عالم میں ہیں کہیں بھی عوام کی شنوائی نہیں ہو رہی بلکہ مسائل جوں کے توں ہیں اور دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے