مقبوضہ جموں کشمیر:ذرنوش نسیم کئی روز گھر سے غائب گھر والوں کو شدید پریشانی کا سامنا

مقبوضہ جموں کشمیرضلع باغ کے رہائشی ذرنوش نسیم کئی روز گھر سے غائب گھر والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کشمیر جبری لاپتہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرنوش نسیم کو غائب کرنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا سپریم کورٹ آف پاکستان آزاد کشمیر میں جبری گمشدگیوں پر نوٹس لے اور کیوں کشمیر سے شہریوں کو مسلسل اٹھایا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے کنونشن کا احترام کیا جائے۔ذرنوش نسیم کے ورثاء کو بتایا جائے کہ کہاں ہے ذرنوش نسیم نے کیا جرم کیا ہے ذرنوش نسیم نے اس طرح غائب کرنے والے عالمی قوانین کی توعین کر رہے ہیں۔

تحریر تقریر اظہار رائے کی آزادی کا احترام اقوام متحدہ کے چارٹر میں اجازت ہے اسکی پاداش میں کسی شہری کو غائب نہیں کیا جاسکتا۔ ذرنوش نسیم سمیت کشمیر کے تمام شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ بصورت دیگر لواحقین اور عوام ملکر اسلام آباد کی طرف مارچ کر سکتے ہیں۔پاکستان پہلے ہی بہت بدنام ہے جو اپنے شہریوں کو جبراً لاپتہ کرنے والا ملک ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گئی۔سپریم کورٹ پاکستان اسکا نوٹس لیے کہ کشمیر کے شہریوں کوکس قانون کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے