مقبوضہ جموں کشمیر:عوامی کمیٹی شمالی کانچری کا ایک اہم اجلاس ھوا،عوامی مسائل پر بحث

عوامی کمیٹی وارڈ شمالی کانچری کا ایک اہم اجلاس ھوا جس میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر سردار ارباب ایڈوکیٹ عوامی الیکشن کمیٹی ٹاہیں سے سردار ذلفقار علی بھٹو انجمن تاجران تھوراڑ کے صدر ساجد اعظم سردار سجاد افضل عوامی ایکشن کمیٹی نڑ سے سردار عبدالحکیم سمیت عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی کمیٹی کی از سرنو تشکیل کی گئی شرکاء اجلاس نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی پیداواری لاگت کے تعین اور ٹیکس فری بجلی کے حصول،آٹا 1016 فی من،آبادی کے تناسب سے آلوکییشن،جوڈیشل کمیشن کے قیام اور حکمران طبقات کی مراعات کے خاتمے کے لیے دی جانے والی بھمبر تا مظفر آباد لانگ مارچ کی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ شمالی کانچری سے ایک بڑا قافلہ اس عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گا اور بجلی بلات کا بایکاٹ جاری رکھا جائے گا تمام احباب کا دلی شکریہ جھنوں نے اس افطار وڈنر کا اھتمام کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے