مقبوضہ جموں کشمیر : ہجیرہ ظلم کی انتہا۔پاکستانی آرمی کے ملازم نے دن دہاڑے ایک یتیم لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنانےکی کوشش ۔رپورٹ

کاشگل خصوصی رپورٹ

ہجیرہ آزادکشمیر میں ظلم کی انتہا۔غریب کا جینا مشکل ہوگیا۔

پاکستان آرمی ملزموں کی پشت پناہی کرنے والی اور معاشرے میں ہر ہونے والی ظلم و زیادتیوں کا ساتھ دینے والی دنیا کی انوکھی آرمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیارہ جولائی کو سیراڑی کے گاؤں داڑی کوٹ میں ایک آرمی کے ملازم نے دن دہاڑے ایک یتیم بہن پر ظلم کیا زیادتی کرنے کی کوشش کی اور اپنے گھر میں روک کر بے رحمی سے مارا پورا علاقہ اس واقعے کا گواہ ہے اور ہجیرہ پولیس سٹیشن میں ملزم طارق محمود نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے اسی مقدمے کی۔

لیکن ملزم طارق نے مظفرآباد ہائی کورٹ میں ایف آئی آر کو چیلنج کرنے کے لیے پاکستان آرمی کی 5 اے کے برگیڈ سے ایک لیٹر بنوایا ہے کہ اس واقع کے دن طارق محمود مظفرآباد ڈیوٹی پہ تھا۔ جب کہ علاقے میں ہر شخص گواہی دے رہا ہے کہ طارق نامی شخص اپنے گھر داڑی کوٹ میں موجود تھا اور یہ ظالم درندہ اس قدر چلاک ہے کہ پاکستان آرمی سے اس دن کا لیٹر بنوا کے مظفرآباد ہائی کورٹ میں ایف ائی ار کو چیلنج کیا ہے۔

پاکستان آرمی جواب دے کہ کیسے انھوں نے یہ لیٹر جاری کیا جب کے سارے علاقے کے لوگ گواہی دے رہے ہیں یہ درندہ صفت شخص اس یتیم بچی کے ساتھ اس دن کتنا ظلم کر چکا ہے اس شخص کے موبائل نمبر کی لوکیشن اس دن کی چیک کی جائے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جہاں پاکستانی فوجی اہلکاروں نے بچوں اور عورتوں کو ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے