نکیال محکمہ جنگلات کے ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں دی جائیں ۔ بار ایسوسی ایشن

نکیال محکمہ جنگلات کے بیلداروں/نگہبانوں ، عارضی ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں دی جائیں ۔ بار ایسوسی ایشن نکیال فتح پور تھکیالہ

بار ایسوسی ایشن فتح پور تھکیالہ نکیال ، محکمہ جنگلات ، حکومت کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر محکمہ جنگلات نکیال فتح پور تھکیالہ کے عارضی /ایڈہاک ملازمین/بیلداروں ، نگہبانوں کی کئی ماہ سے تنخواہیں بند ہیں ، ملازمین سے بھرپور محنت لینے کے بعد اب تک تنخواہیں نہ دینا تشویشناک اور شرمناک فعل ہے۔

اس غیر قانونی امر اور استحصال کی سخت مخالفت کرتے ہیں ۔ اندر دو ایام ملازمین جنگلات نکیال فتح پور تھکیالہ کو فوری طور پر پوری تنخواہیں دی جائیں ، بصورت دیگر یکم مارچ کو دن گیارہ بجے ڈریم ویو ریسٹورنٹ پر ملازمین سے اظہار یکجتی بارے پریس کانفرنس کی جائے گی۔

اگر ملازمین کو مستقل نہیں کرنا ہے۔ یہ بلین ٹری منصوبہ میں توسیع نہیں کرنی ہے تو پھر ملازمین کا استحصال کیوں کیا جا رہا ہے ۔ جیسے بھی ہو ، کم از کم ان کی تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں ۔ چھ چھ ماہ سے اور کئی عرصہ سے تنخواہیں نہ دینا انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہیں اور بدترین استحصال ہے۔

اگر تنخواہیں بروقت ادا نہ کی گئیں تو بار ایسوسی ایشن نکیال فتح پور تھکیالہ ملازمین ، ان کے خاندانوں کے حقوق کی جدوجہد کرے گی ۔ درجنوں خاندانوں نے اس بارے بار ایسوسی ایشن سے اس مسلہ کو اجاگر کرنے اور اظہار یکجتی کی مانگ کی ہے۔ ہم وکلاء اپنی تحصیل ص ریاست کے ملازمین کو استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نکیال فتح پور تھکیالہ ، شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ، ہائی کورٹ ، سیکرٹری نشر و اشاعت سردار علی افضل ایڈووکیٹ نے متاثرہ ملازمین کے خاندانوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے