پاکستانی مقبوضہ کشمیرکے رہاشی سید ضیاء نقوی کواسلام آباد پاکستان میں قتل کر دیا گیا ہے گزشتہ چھ ماہ میں دو درجن سے زائد پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے شہریوں کو جن میں نوجوان اور خواتین، طلبا اور کاروباری شخصیتوں کے علاؤہ زندگی گزارنی کے لیے ملازمتیں کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے شہریوں کا اس طرح پاکستانی شہریوں میں قتل عام سے انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔ پاکستان کے شہروں میں ریاست جموں کشمیر کے باشندوں کے جان و مال محفوظ نہیں ہیں۔ پاکستانی شہریوں میں آباد جموں کشمیر کے شہریوں کو اس حوالے سے آواز بلند کرنا ہو گی قابض اور قاتل ریاست کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا۔ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو یہ سمجھنا ہو گا کہ پاکستانی قبضے کی وجہ سے ریاست کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے اور ریاستی لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا چولہا جلانے کے لیے پاکستانی شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے جہاں سے اب ہمیں اپنی شہریوں کی لاشیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ اس قبضہ گیریت اور ریاستی خون خواری کا پردہ دنیا کے سامنے چاک کرنے کے لیے عوام نے منظم آواز بلند نہ کی تو قابض ریاست اس درندگی میں شدت لاے گی۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سیکرٹری نشرواشاعت الیاس کشمیری نے جاری کردہ بیان میں کہا۔انھوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ریاستی شہریوں کے قتل کے اس گھناونے کھیل کو عوام کیساتھ مل کر بے نقاب کرے گی۔
2024-05-02