پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں 7 سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کانشانہ بنانیوالا مجرم آزاد

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کےڈڈیال کے نواحی گائوں تھب جاگیر میں ایک سات سالہ معصوم لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو پاگل قرار دیکر آزاد کردیا گیا ہے۔

مجرم کے حوالے سے انکشاف ہو اہے کہ وہ پاگل نہیں ہیں بلکہ بااثر افراد کی پشت پناہی میں پاگل پن کا ڈرامہ رچاکر اورقانون کے آنکھوں میں دھول جھونک کرانہیںضمانت پررہا ئی دلوائی گئی ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ ریپسٹ باقاعدہ یونیفارم میں ایک فیول پمپ میں کام کر رہا ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ کیس کو ایک سال بیت گیا ہے لیکن اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔

مجرم کو بااثرشخصیت کی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے معصوم متاثرہ لڑکی کو اب تک انصاف نہیں مل سکا۔

علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کے ریپسٹ کوبغیر کسی سزا کے چھوڑنا علاقے میں مزیداس طرح کے واقعات رونما ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب انصاف کے منتظرمعصوم متاثرہ لڑکی کے غریب والدین آئے روز عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے