پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواکے دارلحکو مت پشاور میں ایک مسلح حملے میںپاکستانی فوج و سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق بدھ کے دن پشاور کے حسن خیل علاقے میں ایک انٹیلی جنس آُریشن کیا گیا۔ جس میں ایک ہائی ویلیو کمانڈر سمیت 3 شدت پسند جبکہ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا اور فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ہائی پروفائل شدت پسند کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ عبدالرحیم نامی کمانڈر سمیت 3 شدت پسند ہلاک ہوئے جن سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جس کی گرفتاری پر ساٹھ لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی رکھی گئی تھی۔
اعلامیے کے مطابق عبدالرحیم نامی کمانڈر چھبیس مئی کو کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ کی ہلاکت کا بھی ذمہ دار تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کے ایک سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکڑ سمیت 2 فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔