پینتالیس حملوں میں 61 فوجی اہلکار ہلاک کئے،بی ایل ایف کی سہ ماہی رپورٹ جاری

بلوچستان کی آزادی کیلئے سرگرم مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے اپنی سہ ماہی مسلح کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تین مہینوں کے دوران 45 حملوں میں دشمن فوج کے 61 اہلکار وں کوہلاک کیا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے جنوری سے مارچ تک بلوچستان بھر میں 45 مسلح کاروائیاں کیں، ان مسلح کاروائیوں میں پاکستانی فورسز،

دشمن فوج کے آلہ کاروں، کنسٹرکشن کمپنی اور فوجی تنصیبات (موبائل ٹاورز) کو نشانہ بنایا گیا ہے

ان حملوں میں دشمن فوج کے 61 سے زائد اہلکار ہلاک اور 31 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے حملوں میں دشمن کی تین گاڈیاں مکمل تباہ ہوئے، دیگر متعدد گاڑی و موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے ایک بلڈوزر کو سرمچاروں نے نذر آتش کیا ہے۔ ان تین مہینوں کے دوران پاکستانی فوج کے دو اہم مخبر آلہ کار ہلاک کیے ہیں۔ ایک کاروائی میں پاکستانی پولیس پر حملہ کرکے تین پولیس اہلکاروں کی ہتھیار ضبط کرلیے گئے تھے۔ دشمن کے دو سرویلنس ڈرون کیمروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا، ان کاروائیوں میں ایک موبائل ٹاور کو مشینری سمیت فائرنگ و نذر آتش کرکے تباہ کردیا اور بولان میں کریش پلانٹ کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختصر عرصے میں اپنی جنگی حکمت عملیوں کے ذریعے پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ بلوچ سرمچار پاکستانی فوج کو ہر روز نئی گوریلا جنگی حکمت عملی کے ذریعے مکمل انخلاء تک شکست دے کر تاریخ رقم کریں گے۔

یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزاد حیثیت تک دشمن کو ہر محاذ پر نشانہ بنا کر شکست فاش سے دو چار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے