جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران عبد شاھین اور الیاس کشمیری نے چار بیاڑ واقع پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گماشتہ حکمران پُرامن عوام کو پرتشدد بنانے کی پالیسی پر مسلسل گامزن ہیں ہم بارہا یہ باور کروا چکے ہیں کہ عوام کو پرتشدد بنانے کی حکمت عملی اور سازش کو ترک کیا جائے اس کے نتائج بھگتنا مشکل ہو جاہیں گے لیکن گماشتہ حکمران ہماری بات کو سنی ان سنی کرنے کا رویہ اپنا رہے ہیں ۔
فیسٹیول عوام کی تفریح کے لیے ہوتے ہیں نہ کہ دم توڑتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے سیاسی جلسے لگانے کے لیے ۔ اب عوام ہر میدان میں محاسبہ کریں گے ۔
سر عام غنڈا گردی کرنے اور اسلحے کا آزادانہ استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور سزاہیں دینے کے بجائے سیاسی کارکنوں پر بے بنیاد مقدمات درج کرنا اور انھیں پابند سلاسل کرنا کسی طور قبول نہیں کیا جا سکتا۔
گماشتہ حکمرانوں اور ریاست کے اس عوام دشمن کردار کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
حکمرانوں نے تحریک کے اسیران کو وعدہ کرنے کے باوجود رہا نہیں کیا جس سے ان حکمرانوں کی بددیانتی اور بد نیتی عیاں ہوتی ہے۔ اسیران تحریک کو فلفور رہا کیا جائے اور سردار شبیر، امان کشمیری اور سردار شبیر کو بھی فی الفور غیر مشروط رہا کیا جائے ۔
ریاست کے عوام دشمن رویوں اور کردار پر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔
2024-06-12