چوکی سماہنی:جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےعہدیداران کی رابطہ مہم،سول سوسائٹی کی طرف سے پرتپاک استقبال،پرجوش نعرے بازی

.
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی عہدیداران کی رابطہ مہم کے سلسلے میں وادی سماہنی آمد،تجارتی مرکز چوکی بازار میں انجمن تاجران،وکلا، بلدیاتی نمائندگان،سول سوسائٹی ودیگر کی طرف سے پرتپاک استقبال،پرجوش نعرے بازی، تاجر برادری کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے راہنماوں کے گلے میں مالا و ہار ڈالے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، راہنماوں کو ایک جلوس کی شکل میں چوکی بازار کا چکر لگایا گیا،اجتماع سے مقررین کا خطاب،گیارہ مئی کو عوامی مطالبات کے حل کے لئے مظفر آباد کی طرف لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار،تفصیل کے مطابق آزاد کشمیر میں گزشتہ گیارہ ماہ سے جاری عوامی مسائل کے حل کی احتجاجی تحریک کے نمائندہ فورم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی راہنماوں صدر انجمن تاجران راولاکوٹ سردار عمر نذیر کشمیری،سردار ارباب ایڈووکیٹ،امتیاز اسلم، راجہ غلام مجتبیٰ، آزادی پسند راہنما ساجد صدیقی و دیگر کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وادی سماہنی ضلع بھمبر آمد کے موقع پر وادی سماہنی کے تجارتی مقام چوکی میں انجمن تاجران کے صدر عابد اسلم، صدر سماہنی بار ایسوسی ایشن راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ،صدر کشمیر پریس کلب سماہنی امجدعزیز کاشر،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری طاہر اقبال، تاجر راہنماوں چوہدری ساجد حسین،راجہ گلنار خان،راجہ خوبرو سبحانی، وجاہت حنیف، قوم پرست راہنماوں چوہدری محمد لطیف،نثار احمد نثاری،قاسم کشمیری،راجہ سلیمان،پروفیسرعزیز نجم،عاقب کشمیری سمیت جملہ تاجران چوکی بازار،ممبر ضلع کونسل چوہدری اصغر علی،چیئرمین یوسی چاہی گاہی نوید اختر،ممبران لوکل کونسل شیخ فیصل سلیم،راجہ آصف سبحانی، چوہدری شوکت علی،چوہدری شکیل، چوہدری مسعود شاکر، ناصر صغیر،چوہدری وحید اختر سیٹھ، سابق کیپٹن خان ندیم خان و دیگر بلدیاتی نمائندگان، ینگ یونین چوکی کے صدر راجہ صداقت علی کی قیادت میں یوتھ و عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے انکا والہانہ استقبال کیا، مالا و ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ اس موقع پر پرجوش نعرے بازی بھی کی گئی ، شرکا پورے بازار کا چکر لگانے کے بعد اجتماع کی شکل میں جمع ہوئے جہاں خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران عابد اسلم، صدر سماہنی بار راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ، ساجد صدیقی، چیئرمین یونین کونسل درہال حسام جہانگیرایڈووکیٹ نے معزز مہمانوں کو وادی سماہنی آمد پر خوش آمدید کہا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ، راولاکوٹ مظفرآباد کی دھرتی کے غیور باسیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے مستقل مزاجی سے عوامی حقوق کی تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین کو یقین دلاتے ہیں ہیں کہ اس جنگ میں پورے آزادکشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ ہیں گیارہ مئی کی مظفر آباد لانگ مارچ کی کال میں بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں گے اور کسی صورت بھی اپنے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی راہنماوں صدر انجمن تاجران راولاکوٹ سردار عمر نذیر کشمیری،سردار ارباب ایڈووکیٹ،امتیاز اسلم،راجہ غلام مجتبیٰ،سعدانصاری ایڈووکیٹ، راجہ دانش ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ آزادکشمیر میں گیارہ ماہ سے جاری بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز،آٹے کی سبسڈی اور بنیادی عوامی حقوق کے حصول کے مطالبات اب ریاست گیر تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے،عوام یکجان ویک زبان ہو چکے ہیں،آزادکشمیر کے چار ہزار مربع میل کے علاقے کو چھہتر سالوں میں نہ تو آزادی کا بیس کیمپ بنایا جا سکا نہ ہی یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل حل کئے جا سکے آزادکشمیر کا خطہ سیاستدانوں انکی اولادوں اور اشرافیہ کے لئے تو جنت ہے لیکن غریب عوام کے لئے جہنم بنا دیا گیا ، ممبران اسمبلی کو لوٹ مار کی کھلی اجازت ہے لیکن جب انہیں عوامی مسائل کا کہا جائے تو وہ خود کو بے اختیار کہتے ہیں ، ریاستی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، گیارہ ماہ سے جاری تحریک کے نتیجے میں حکومت نے ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کو جائز اور درست تسلیم کیا لیکن انکو عملی حل کرنے کے لئے لیت ولعل سے کام لیا جا رہا ہے چھہتر سالوں میں پہلی بار عوام متحد ہو کر اس ظالمانہ نظام کیخلاف باہر نکلے ہیں اور یہ تحریک اب کسی صورت تھمنے والی نہیں حکمران اشرافیہ اور بیوروکریسی کو یہاں کے عوام کو حقوق دینے ہوں گے کرپٹ سیاسی مافیا اور اقتدار پرست سیاستدانوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر گیارہ مئی کو تمام راستے، تمام قافلے مظفر آباد کی طرف رواں دواں ہوں گے جو اپنے حقوق لے کر ہی واپس گھروں کو جائیں گے، گیارہ مئی کے لانگ مارچ کا آغاز بھمبر سے ہوگا جہاں سماہنی اور برنالہ سے بھی قافلے شریک ہونگے،عوام الناس کو حسینی قافلے کا حصہ بن کر ظلم وجبر کیخلاف اس فیصلہ کن جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بعد ازاں جملہ قائدین کی تاجر راہنماوں سول سوسائٹی، وکلا ودیگر کیساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں گیارہ مئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے