ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسزنے متعدد افراد جبری طور پر لاپتہ کردیئے

ڈیرہ بگٹی :

نمائندہ کاشگل نیوز

 

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر متعدد افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔۔

 

لاپتہ کئے جانے والوں کی شناخت رستم ولد علی شیر بگٹی ،سکندر ولد علی خان بگٹی، محمد ولد ہاشم بگٹی، علی شیر ولد جنگھیان بگٹی، جمال دین ولد شاہ میر بگٹی، داد خان ولد اخلاق بگٹی، موج علی ولد جنگھیان بگٹی، سندر ولد عالی بگٹی اور عالی ولد شاہ میر بگٹی ناموں سے ہوئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی، حمزانی کالونی میں فرنٹیئر کور اور سی ٹی ڈی چھاپہ مارکر گھروں کو لوٹ کرکے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

لاپتہ ہونے والے 9 افراد کی شناخت ابتک ہوسکی ہے تاہم ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔

 

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں میں بڑے پیمانےپر تیزی و اضافہ ہو چکا ہے جبکہ کئی علاقوں میں لاپتہ افراد کے لواحقین مین شاہراہوں پردھرنا دیئے بیٹھے ہیں جس ٹریفک کی روانی معطل ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

 

سوراب میں ٹھٹرتی سردی میں لواحقین نے مین شاہراہ کو دو دنوں سے بلاک کیا ہوا ہے ۔ دھرنا مظاہرین میں خواتین کو بچے شامل ہیں۔

 

جبکہ ادھر تربت اور حب چوکی میں جبری گمشدگیوں اور بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری بھوک ہڑتالی کیمپ اور دھرنے حکومتی یقین دہانیوں پر موخر کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے