کوہالہ میں ٹریفک حادثہ ، 2سیاح ہلاک

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے کوہالہ میں ایک ٹریفک حادثے میں 2سیاح ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ تھانہ بکوٹ کی حدود سیاحتی مقام کنیر پل المعروف نیلم پوائنٹ نزد کوہالہ پر پیش آیا جہاں ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے 2 سیاح موقع پر ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوعلاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کوہالہ نیلم پوائنٹ روڈپربے قابو ٹرک نے سیاحوں کی گاڑی کو کچل دیاجس سے ایک ہی خاندان کے 2 افرادہلاک اور دو ذخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نعیم صادق ولد صادق اور 15 سالہ انابیہ نعیم دختر نعیم سکنہ خانیوال کے انموں سے ہوگئی ۔جبکہ زخمیوں سمیرا نعیم اور سعد نعیم شامل ہیں۔

زخمیوں کو پولیس اور مقامی افراد نے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ خاندان کوہ مری سے سیر وسیاحت کے لیے سوزوکی گاڑی میں اس مقام پر آیا اور ابھی اتررہے تھے کہ کوہالہ بکوٹ سائیڈ جانے والا ٹریک بریک فیل ہونے سے سیاحوں پر چڑھ گیا ۔

مقامی لوگوں اور چیئرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی تھانہ بکوٹ پولیس چوکی کوہالہ نے موقع پر امدادی کارروائیوں کے بعد زخمیوں اور جنوبی پنجاب کے سیاحوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے روانہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے