گرفتار ریوینو ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئےتمام تنظیمیں متحرک

پاکستانی مقبوضہ جموں  کشمیر میں ریوینو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر حراست ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریاست بھر کی جملہ ملازمین تنظیمیں متحرک ہو گئی ہیں۔

سٹی تھانہ مظفرآباد میں ایپکا کے صدر کی قیادت میں وفد نے گرفتار ملازمین سے ملاقات کی۔

ایپکا نے موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

لوکل کونسل ایمپلائز کی مرکزی قیادت نے بھی ریوینو ایمپلائز کیساتھ تھانہ سٹی میں اظہار یکجہتی کی۔

جبکہ شیخ طاہر ، شکیل کیانی کی جانب سے ملازمین کی گرفتار کی بھرپور مذمت کی گئی۔

سابق امیدوار اسمبلی ڈپٹی سیکرٹری پی ٹی آئی باسط قریشی بھی سٹی تھانہ پہنچ گئے۔

انہوںنے ملازمین سے اظہار یکجہتی کی اور ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی رہائی کے علاوہ ملازمین کے مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے