پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کی حصول کی پاداش میں گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے مرکزی وائس چیئرمین نمبردار جاوید کانام شیڈول فورتھ میں شامل کرلیا گیا جبکہ ا س کی بیوی کی بنک اکائونٹ منجمدکردی گئی۔
جی بی سے اطلاعات ہیں کہ گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے مرکزی وائس چیئرمین نمبردار جاوید کو عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کی پاداش میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے شیڈول فورتھ میں شامل کیا تھا ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نمبردار جاویدنے عوامی جدوجہد کو جاری رکھا اور جہاں بھی ظلم وزیادتی ہوتا ہے وہ وہاں اپنے بساط کے مطابق بات کرتا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ نمبردار جاوید کی اہلیہ محترمہ نشاد پروین صاحبہ ایک قابل ٹیچر ہیں انہوں نے تانگیر جیسے ناخواندہ علاقے میں ہوم اسکول کے ذریعے سے علم کی روشنی کو گھر گھر پھیلانے کے لیے بلا رنگ و نسل فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں۔ لیکن بدقسمتی سے انہیں بھی ریاستی جبر وانتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناکر معطل کیا اور بعدازاںان کی پرسنل بینک اکاؤنٹ کو منجمد کیا گیا ہے۔