گلگت بلتستان میں ریاستی جبر کیخلاف عوامی کنونشن کے انعقاد کا اعلان

پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان میں عوامی اراضیات پر قبضے،معدنیات کی لوٹ کھسوٹ اور سیاسی کارکنان پر کالے قوانین کے اطلاق کیخلاف عوامی کنونشن کے انعقاد اکا علان کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ کے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کھرمنگ عوام کے مشکلات میں دن بدن اضافے اور زمینوں پر قبضے،گرین ٹورزم کے ذریعے سیاحت اور معدنیات کے کاروبار پر قبضے، لینڈ ریفارم ، مائننگ کو آئن لائن کر کے بیرونی سرمایہ داروں کی لوٹ مار ، بجلی کی بدترین لوشیڈنگ، کارگل وار کے متاثرین کے 26 سال گزرنے کے باوجود اپنے آبائی علاقوں میں آباد کاری نہ کرنے جیسے مسائل سمیت گلگت بلتستان کے سیاسی کارکنوں پر شیڈول فورتھ اے ٹی اے جیسے کالے قوانین کو عوامی حقوق کیلئے آواز اٹھانے سے روکنے کے خلاف21 جنوری 2025 بروزمنگل بوقت صبح ساڑھے 9 بجے بمقام کھرمنگ خاص یورنگوت میں عوامی کنونشن منعقد کیا جارہا ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوامی کنونشن میں ان مسائل کے حل کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے