گلگت(نمائندہ کاشگل) پریس کلب گلگت کے باہر سول سوسائٹی سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے دو مہینے قبل گلگت شہر سے اغوا ہونے والی معصوم فلک نور کی فوری بازیابی، پولیس کی غفلت سمیت نامزد ملزمان کے خلاف قانون کاروائی کے ایجنڈا پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے اگر 2 اپریل تک معصوم فلک نور کو بازیاب کرا کے عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تو مظاہرہ دھرنے کی صورت اختیار کرے گا۔ مظاہرین نے پولیس کی غفلت سمیت چند اعلی حکام کے اس کیس میں مبینہ کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
2024-03-31