راولاکوٹ:کاشگل نیوز
یونیورسٹی آف پونچھ تراڑ کیمپس میں طلباء و طالبات کے زیر اہتمام طلباء کے بنیادی مسائل کے حوالے سے گرینڈ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں سٹیج سیکٹری کے فرائض عزیر آفندی نے سرانجام دیے۔ اس کے علاوہ طلباء و طالبات میں سے امن حبیب، عزیر قدیر، علیزہ اسلم، خواجہ حسان علی، سجل زاہد، حنان بٹ، فیصل میر، سردار عمر رزاق، محمد سیقلین، تقی احسان، حنان معروف، خرم محمود اور حماد الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ طلباء کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ریاست کا یہ فرض ہے کہ ریاست بھر کے طلبائکو معیاری اور سستی تعلیم فراہم کی جائے۔ مقررین کا مذید کہنا تھا کہ ریاست فلفور طلباء یونین الیکشن شیڈیول کا اعلان کرے۔
اس کے علاوہ طلباء نے بنگلادیش میں طلباء کی تحریک کو سلام پیش کیا اور اس بات کو ازم کیا کہ ریاست بھر میں طلبائکو بھرپور انداز میں منظم کیا جائے گا۔
اجلاس میں طلباء و طالبات کی باہمی مشاورت سے چارٹر آف ڈیمانڈ تشکیل دیا گیا جس میں کچھ بنیادی مسائل کو زیر غور لایا گیا۔
1۔طلباء یونین الیکشن شیڈیول کا اعلان کیا جائے۔
2۔ جدید ریسریچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔
3۔ ہریسمنٹ کمیٹی میں طلباء کو نمائیندگی دی جائے۔
4۔ تمام طلباء کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کی جائے۔
5۔ طلباء کو بہترین انٹرنیٹ سروس مہایا کی جائے۔
6۔ کہوٹہ کیمپس کو زمین الاٹ کی جائے اور جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔
7۔ مائیکرو بیالوجی کے طلباء کی ڈگری کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
8۔ ایجوکیشن فنڈ کو بڑھاتے ہوئے طلباء کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔
9۔خالی آسامیوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔
10۔ طلباء کو یونیورسٹی رول بک فراہم کی جائے۔
11۔ جامعہ میں طلباء کی مشاورت سے حاضری میں ریلیف فراہم کیا جائے اور ایکٹیو طلباء کو حاضری کی بنیادوں پر نشانہ نہ بنایا جائے۔
اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں ریاست بھر کے تعلیمی اداروں اور جامعات میں کمپین کر کے جلد بھرپور قوت کے ساتھ ایک منظم تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔