رابعہ اور دیگر کامریڈ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یکجہیی کی ضرورت ہے جس سے ہم اپنے حقوق کی آواز کو مزید بلند کر سکتے ہیں، اپنی شناخت کے لیے شعوری بنیاد پر تربیت ہو گی تو حق کی لڑائی میں مثبت فرق آئے گا،جزباتی تقاریر آب سیراب کی طرح ہیں ہمیں مسقتل مزاجی کے ساتھ آگے بڑنا ہو گا۔
یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر گاوں دھوندار کے مقام پر "عالمی یومِ مزدور” کے موضوع پر تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
موضوع کو کامریڈ احتشام نے کنڈیکٹ کیا۔ رابعہ رابی نے ابتدائی گفتگو رکھی۔ اس کے بعد تمام شرکاء نے اظہارِ خیال کیا۔ کامریڈ اویس نے موضوع کو کنکلیوڈ کیا۔
تمام شرکاء نے شہدائے شکاگو کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کیا اور موجودہ وقت میں محنت کش طبقے کے حالاتِ زندگی اور انقلابی جدوجہد پہ بات کی۔ شرکاء نے عہد کیا کہ محنت کش طبقے کی نجات تک انقلابی جدوجہد جاری رکھیں گے۔