بلوچ راجی مچی کاروان کی پنجگور پہنچنے پر عظیم الشان و تاریخی استقبال

بلوچ رامی مچی کاروان کی پنجگور پہنچنے پر عظیم الشان تاریخی استقبال کیا گیا ۔

ہزاروں کی تعداد میں خواتین ، بچوں ، مرد وبوڑھوںنے کاراوان کا استقبال کیا اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر خواتین قیادت کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے اپنے گھروں سے نکل آئے۔

کاروان کے پنجگور پہنچنے پر بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جلسے سے ڈاکٹر ماہ رنگ، صبغت اللہ بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیااور آخر میں راجی سوگندی دیوان کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پنجگور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست کے خلاف تحریک نہیں ہو سکتا آج بلوچ قوم نے دکھادیا ہے کہ بلوچ آپ کے گولیوں کے سامنے آ سکتا ہے مگر رک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سر اور پتھر کا جنگ نہیں ہو سکتا، میں اُن کو کہنا چاہتی ہو کہ بلوچ ایسے ہزاروں سر پیدا کریگا اور وہ سر پتھر کو توڑ دیگا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے اس پتھر کو ہم ٹکڑا ٹکڑا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے