ضلع باغ میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، واقعے میں ملوث 2 ریپسٹ گرفتار

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ کے ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تحصیل دھرکوٹ کے تھانہ پولیس ساہلیاں باغ نے کارروائی کرتے ہوئے طالبہ زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرلیاہے۔اور ان کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مورخہ 14 اکتوبر 2026 کو نجی سکول ساہلیاں کی آٹھویں جماعت کی طالبہ مسماة (ح) بعمر 14 سال بوقت تین / چار بجے دن گھر سے لاپتہ ہو گئی جس کے ورثاء نے اپنے طور پر تلاش کی لیکن بچی نہ مل سکی ۔

صبح ہوتے ہی بچی کا والد تھانہ ساہلیاں بچی کی گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ درج کروانے جا رہا تھا کہ اسے سکول سے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ اس کی بچی سکول آئی ہے لیکن اس کی حالت کچھ ٹھیک نہیں لگ رہی جس پر وہ سکول پہنچا اور پولیس کو بھی اطلاع دی ۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ ساہلیاں رفاقت عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچے اور بچی سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کا ایک کزن کاشان عباسی ولد الطاف عباسی سکنہ نکر اسے بہانے سے ایک ویرانے میں لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا پھر اسے ادھر ہی ویرانے میں چھوڑ کر بھاگ گیا جب اس کی حالت تھوڑی بہتر ہوئی تو وہ اندھیرے میں چلتی ہوئی روشنی دیکھ کر مویشیوں کے ایک باڑے کی طرف گئی جہاں موجود ایک شخص مزمل حسین ولد سرور عباسی سے مدد مانگی جس پر اُس نے بھی اسے ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ،رات بھر اپنے پاس روکے رکھا اور صبح ہوتے ہی چھوڑ دیا ۔

واقعہ کی نسبت درخواست موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ساہلیاں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان پولیس باغ کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی حساسیت کے پیش نظر ایس ایس پی باغ خواجہ امیر الدین نے ایس ڈی پی او دھیر کوٹ راجہ انصر سجاد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ساہلیاں رفاقت عباسی اور دیگر تفتیشی آفیسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو تحت ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش عمل میں لائیں گے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

Share this content: