مظفرآباد / کاشگل نیوز
پاکستان زیر انتظام کشمیر میں رٹ پٹیشن ’’شوکت نواز میر بنام آزاد حکومت‘‘ میں عدالت العالیہ آزاد کشمیر کے جسٹس چوہدری خالد رشید نے مقدمے میں دائر تین درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے درخواست گزاروں کی جانب سے دائر تینوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے اہم احکامات جاری کر دیے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق شوکت نواز میر کی بہن کے بجائے ان کے بھائی کو پٹیشنر بنانے کی اجازت دے دی گئی، جبکہ گرفتاری کی ویڈیو بطور ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ دھیرکوٹ راجہ سہیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ مزید برآں، یو ایس بی میں موجود گرفتاری کی ویڈیو کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر ویڈیو کا فرانزک معائنہ بھی کرایا جا سکتا ہے۔
شوکت نواز میر کیس میں عدالت کے ان احکامات کو مقدمے کی کارروائی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Share this content:


