بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر قتل

بلوچستان کے شہر سبی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو قتل کردیا۔

سبی پولیس کے ایس ایچ او عبدالرؤف نے بتایا کہ بسنت لال نامی تاجر گذشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

ایس ایچ او عبدالرؤف نے بتایا کہ بسنت لال موٹر سائیکل پر تھے اور فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد وہ پولیس تھانے والی گلی میں آکر گر گئے۔

پولیس کے مطابق انھیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گئے۔

انھوں او نے بتایا کہ تاحال اس واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مارے جانے والے تاجر کی عمر 30 سال سے زائد تھی اور ان کی سبی میں پرچون کی دکان تھی۔

Share this content: